بیوی پر تشدد،ویڈیو بناکر ہراساں کرنے کا الزام
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ایک خاتون نے اپنے شوہر پر مبینہ تشدد اور ویڈیو کے ذریعے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔۔۔
خاتون کے مطابق اس کا شوہر امجد مبینہ طور پر متعدد بار اسے تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے اور اسے آن لائن غیر اخلاقی مواد تیار کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انکار پر اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں ویڈیو کے ذریعے بدنام کرنے اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔متاثرہ خاتون نے واقعے کی اطلاع پولیس کو کردی، جس پر پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق سامنے آنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments