کبیروالا میں یوتھ گیمز آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
جودھ پور ،چوپڑ ہٹہ،بارہ میل (نمائندہ دنیا)تحصیل کبیروالا میں چیف منسٹر پنجاب یوتھ گیمز 2026ء کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ۔۔۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ہارون احمد شیراز کی زیرصدارت تحصیل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، کالجز اور ٹیوٹا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتظامی، سکیورٹی اور تکنیکی امور کا جائزہ لیا گیا۔ تحصیل سپورٹس آفیسر محمد ماجد اسلم نے بتایا کہ گیمز کے لیے آن لائن رجسٹریشن 10 ستمبر سے شروع کردی گئی ہے اور رجسٹریشن لنک تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو فراہم کردیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ہارون احمد شیراز نے ہدایت کی کہ طلبہ و طالبات تک رجسٹریشن لنک پہنچا کر زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی شرکت یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments