لائن سٹاف کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے سیفٹی سیمینار کا اہتمام

لائن سٹاف کا تحفظ یقینی بنانے  کیلئے سیفٹی سیمینار کا اہتمام

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل ساہیوال ناصر محمود فانی کی ہدایت پر نور پورسب ڈویژن پاکپتن میں لائن سٹاف کی حفاظت یقینی بنانے ، بجلی کے حادثات سے بچاؤ اور۔۔

 حفاظتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کے لئے سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں حفاظتی آلات، ٹولز اینڈ پلانٹ کی پریڈ اور جانچ پڑتال کے ساتھ عملے کو جدید حفاظتی طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔سیفٹی ٹرینر ساہیوال عمران اشرف اور ایس ڈی او نورپور سب ڈویژن محمد صفدر نے سیمینار کے دوران لائن سٹاف کو ذاتی حفاظتی سامان اور ضروری ٹولز اینڈ پلانٹ کے درست استعمال، ہائی وولٹیج ڈیٹیکٹراور لو وولٹیج بیپرکی افادیت اور استعمال کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر حفاظتی آلات کی عملی نمائش بھی کی گئی۔ اور عملے کو ہدایت کی گئی کہ بجلی کے نظام پر کام شروع کرنے سے قبل متعلقہ حفاظتی اقدامات مکمل کئے جائیں اور مقررہ طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...