خانیوال : ماحول بچاؤ مشن کے تحت شجرکاری مہم تیز
چک 168 اور 170 دس آر میں4سو پودے لگائے گئے ، عابد سرور کھوکھر
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ نے ماحول بچاؤ مشن کے تحت شجرکاری مہم تیز کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر اور تحصیلدار وامق علی کی نگرانی میں دیہی علاقوں چک 168 اور 170 دس آر میں مجموعی طور پر 400 پودے لگائے گئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کم کرنے ، فضائی آلودگی پر قابو پانے اور ماحول کو سرسبز بنانے کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے ۔ دیہی علاقوں میں مقامی ماحول سے مطابقت رکھنے والے کیکر اور نیم کے پودے لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت درجہ حرارت میں اعتدال، فضائی آلودگی میں کمی اور قدرتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments