زرعی یونیورسٹی :آل پاکستان انٹرورسٹی بیس بال چیمپئن شپ کا افتتاح
ملتان (خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی ملتان میں آل پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن انٹرورسٹی بیس بال چیمپئن شپ 2026-27ء کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے ۔۔۔
چیمپئن شپ کا افتتاح کیا، جبکہ ایچ ای سی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محمد آصف نے خصوصی شرکت کی۔ ملک بھر کی جامعات کی ٹیمیں مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ کھیل طلبہ کی جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments