شہری کا جرائم چھوڑنے اور پرامن زندگی گزارنے کا اعلان

 شہری کا جرائم چھوڑنے اور  پرامن زندگی گزارنے کا اعلان

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) چک نمبر 42/ڈبلیو بی کے رہائشی محمد شاہد ولد جہانگیر سکھیرا نے جرائم سے توبہ کرنے اور آئندہ پرامن زندگی گزارنے کا اعلان کردیا۔

محمد شاہد سکھیرا نے نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد امام مسجد اور علاقے کی معزز شخصیات کی موجودگی میں قرآن پاک پر حلف اٹھاکر توبہ کرلی۔ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ جرائم سے دور رہیں گے اور معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ انہیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...