گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شخص کی پھندہ لگا کر خودکشی
ملتا ن(کرائم رپورٹر)کچہری روڈ رحمت سنٹر کے قریب گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے گلے میں پھندہ لگاکر مبینہ خودکشی کرلی۔
اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کردی اور تفتیش کا آغاز کردیا۔کچہری روڈ کے رہائشی نوجوان ولید نے گھریلو معاملات پر زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے خود کو کمرے میں بند کرلیا اور پھندہ لگاکر مبینہ خودکشی کرلی۔ واقع کی اطلاع پر ریسکیو 1122اور تھانہ چہلیک پولیس جائے وقوعہ پر پہنچے اور متوفی کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ریسکیو 1122کی مدد سے نشتر ہسپتال منتقل کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments