بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے جیسمین لائنز کلب کے زیر اہتمام تقریب

بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے جیسمین  لائنز کلب کے زیر اہتمام تقریب

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان جیسمین لائنز کلب کے زیر اہتمام گورنمنٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

 جس کا مقصد خواتین میں مرض کی علامات، بروقت تشخیص اور چھاتی کی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ تقریب سے ڈاکٹر ابریز قیصرانی نے خطاب کرتے ہوئے بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، بروقت تشخیص کی اہمیت اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت آگاہی اور تشخیص اس مرض کے مؤثر علاج میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل قاضی محمد خالد بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...