میپکو افسر لوڈشیڈنگ شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کرائیں: جی ایم آپریشن
ملتان(خصوصی رپورٹر)جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر محمد اکرم سیال نے کہا ہے کہ تمام آپریشنل افسر اپنے زیرِ انتظام علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ شیڈول پر عملدرآمد کی نگرانی کریں اور بجلی کی فراہمی کے امور میں شفافیت اور نظم و ضبط برقرار رکھیں۔
وزارتِ توانائی کی پالیسی اور جاری کردہ شیڈول پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین کو غیر ضروری پریشانی سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے یہ ہدایات میپکو ہیڈ کوارٹر میں چیف انجینئر او اینڈ ایم انجینئر محمد شہزاد راعی کے ہمراہ آپریشن سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments