گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کو ٹریڈ یونین رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری
ملتان (لیڈی رپورٹر) آل ملتان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کو رجسٹرار آف ٹریڈ یونین ملتان ریجن کی جانب سے ٹریڈ یونین رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں رجسٹرار ٹریڈ یونین ملتان ریجن و ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ رانا جمشید فاروق نے ایسوسی ایشن کے صدر چودھری مزمل حسین، جنرل سیکرٹری آفتاب شیخ اور دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں سرٹیفکیٹ ان کے حوالے کیا۔ اس موقع پر صدر چودھری مزمل حسین نے کہا کہ ٹریڈ یونین رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا حصول ایسوسی ایشن کے لیے اہم سنگِ میل ہے ، جس سے تنظیمی امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے اور گڈز ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments