امتحانی عملے کے واجبات جاری اساتذہ پنجاب بینک وصول کرسکتے

 امتحانی عملے کے واجبات جاری  اساتذہ پنجاب بینک وصول کرسکتے

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی نے امتحانات اور اسسمنٹ کے فرائض انجام دینے والے اساتذہ اور نگران عملے کے واجبات کی ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اساتذہ اور عملے کو مطلع کریں کہ ان کے بقایا جات بینک آف پنجاب کے سی ایم ڈی پورٹل پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ اہل افراد مقررہ طریقہ کار کے مطابق قریبی بینک آف پنجاب کی برانچ سے رجوع کرکے اپنی رقوم وصول کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...