مظفرگڑھ :روڈ کو دو رویہ بنانے کا منصوبہ منظور

مظفرگڑھ :روڈ کو دو رویہ بنانے کا منصوبہ منظور

ماہڑہ(نامہ نگار)مظفرگڑھ کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری، طویل عرصے سے قاتل روڈ کے نام سے مشہور شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے منصوبے کے ٹینڈر کھول دیے گئے اور تعمیراتی کام کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دے دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دورہ مظفرگڑھ کے موقع پر ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کی بریفنگ پر اس اہم شاہراہ کو دو رویہ بنانے کا وعدہ کیا تھا، جس پر اب عملی پیش رفت سامنے آگئی ہے ۔ منصوبے کے باقاعدہ ٹینڈر کھلنے اور ٹھیکہ الاٹ ہونے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عوامی حلقوں نے اس اہم منصوبے کی منظوری اور عملی پیش رفت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان، سردار عون محمد ڈوگر، سردار طلال گوپانگ، رانا منان ساجد اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...