آتشزدگی واقعہ میں ماں ،بیٹیوں کی موت المناک، ذیشان اختر
ملتان(کرائم رپورٹر)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے ملتان میں گھر میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں ماں اور دو بیٹیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سید ذیشان اختر نے کہا کہ ایک ہی خاندان کے تین افراد کی المناک موت انتہائی افسوسناک ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ آتشزدگی کے واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments