محکمہ زراعت، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کا سرسبز گندم کنونشن
کاشتکاروں نے سرسبز کھاد سے 70من فی ایکڑ تک فصل حاصل کی،مقررین
ملتان(لیڈی رپورٹر)فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی اور محکمہ زراعت توسیع ضلع ملتان کے اشتراک سے ملتان کے ایک مقامی ہوٹل میں سرسبز گندم کنونشن منعقد کیا گیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے زرعی تحقیق کو عملی کاشتکاری سے ہم آہنگ کرنے اور تحقیقی نتائج کو کاشتکاروں کے کھیتوں تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وائس چانسلر نے سرسبز گندم کنونشن کے انعقاد کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
تقریب کے آغاز پر فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے ریجنل سیلز منیجر ملتان، عثمان زبیری نے شرکاء کو خوش آمدید کہا، جبکہ کمپنی کے ٹیکنیکل سروسز آفیسر محمد احمد نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ ڈسٹرکٹ سیلز منیجر ملتان، شیخ عدنان نے فاطمہ گروپ کے کاروباری تعارف اور زرعی شعبے میں خدمات پر روشنی ڈالی، جبکہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے ڈاکٹر عبدالغفار نے گندم کی بہتر پیداوار کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی اور مؤثر پیداواری طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ عثمان غنی نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران پنجاب کے گندم پیداواری مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری صوبائی پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں نے سرسبز نائٹروفاس اور کیلشیم امونیم نائٹریٹ کے استعمال سے 70 من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments