اقبالؒ کے افکار نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں، اعجاز ممتاز
بورے والا (نمائندہ دنیا) امیدوار برائے جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن بورے والا چوہدری اعجاز ممتاز بابا آرائیں ایڈووکیٹ نے۔۔
یومِ اقبال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبالؒ کے افکار نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاعرِ مشرق برصغیر کے عظیم مفکر، بلند پایہ شاعر اور فلسفی تھے ، جنہوں نے اپنی شاعری اور انقلابی فکر کے ذریعے مسلمانوں میں خودی، خودداری، اتحاد، بیداری اور آزادی کا جذبہ پیدا کیا۔ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی ہماری قومی زندگی کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو بلند کردار، خود اعتمادی، محنت اور مقصدِ حیات کا شعور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments