زمیندار کا خاتون اور کمسن بچے پر تشدد، مقدمہ درج
گگومنڈی (نامہ نگار) نواحی گاؤں 175 ای بی میں زمیندار اور اس کے ساتھیوں پر کمسن بچے ، اس کی والدہ اور والد کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق محنت کش محمد رمضان کا 10 سالہ بیٹا افنان گلی میں بکریاں لے کر جا رہا تھا کہ مبینہ طور پر زمیندار غلام رسول ڈھڈی نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچے کی والدہ یاسمین نے مداخلت کی تو غلام رسول ڈھڈی اور غلام حسین وغیرہ نے اسے بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے کپڑے پھاڑ دیے اور مبینہ طور پر برہنہ کر دیا۔ تشدد سے یاسمین کے ہاتھ کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ بیوی اور بیٹے کو بچانے کے لیے محمد رمضان پہنچا تو ملزمان نے مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار کرکے اسے بھی زخمی کر دیا۔ تھانہ گگومنڈی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments