پٹرولیم قیمتیں پندرہ روزہ یا ماہانہ مقرر کی جائیں، پمپ مالکان
ملتان (لیڈی رپورٹر) آل پاکستان پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔۔۔
کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم از کم پندرہ روز یا ایک ماہ کے لیے مقرر کی جائیں اور قیمتوں کے تعین کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی میں ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل سے پیٹرول پمپ مالکان اور عوام دونوں شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ کاروباری نقصانات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments