عید پر جھولے لگانے کیلئے انتظامیہ کا مالکان سے تعاون کا اعلان

عید پر جھولے لگانے کیلئے انتظامیہ کا مالکان سے تعاون کا اعلان

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیئرمین جنوبی پنجاب پاکستان امن کونسل مہر وسیم جوئیہ اور جھولا اونرز ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے صدر پنوں حسن نے ایڈیشنل کمشنر ملتان ملک شاہد عباس جوئیہ سے ملاقات کی۔۔

، جس میں ایم پی اے ملک لال محمد جوئیہ بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں عید اور دیگر تہواروں کے موقع پر شہر میں جھولے لگانے ، شہریوں کو معیاری اور محفوظ تفریحی سہولیات کی فراہمی اور جھولا مالکان کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈیشنل کمشنر ملک شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ عید اور دیگر تہواروں پر شہریوں، بالخصوص بچوں اور خاندانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ ایس او پیز اور حفاظتی انتظامات یقینی بناتے ہوئے جھولے لگانے کے معاملات بہتر انداز میں حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اور تفریحی سرگرمیوں کے انعقاد میں حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔صدر جھولا اونرز ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن پنوں حسن نے کہا کہ جھولا مالکان عید اور دیگر تہواروں پر شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، تاہم انہیں جھولے لگانے کے اجازت ناموں اور دیگر انتظامی امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جھولا مالکان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور انہیں قانون کے مطابق کاروبار جاری رکھنے اور عوام کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سازگار ماحول مہیا کیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...