جنوبی پنجاب کے 18چیمبرز کا مشترکہ بزنس فورم قائم

جنوبی پنجاب کے 18چیمبرز کا مشترکہ بزنس فورم قائم

صنعت و تجارت کے فروغ،مسائل کے حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)جنوبی پنجاب کی صنعتی، تجارتی اور معاشی ترقی کے فروغ اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے 18 تجارتی و صنعتی چیمبرز، ایسوسی ایشنز اور کاروباری تنظیموں نے مشترکہ پلیٹ فارم ’’ساؤتھ پنجاب بزنس فورم‘‘قائم کر دیا۔ اس سلسلے میں ملتان چیمبر کی میزبانی میں اجلاس ہوا، جس میں وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید شیراز حسین کاظمی، سینئر نائب صدر چوہدری محمد آصف اور ایگزیکٹو ممبر شیخ فہد سلیم نے شرکت کی۔اجلاس میں صدر وہاڑی چیمبر سید شیراز حسین کاظمی نے ادارے کے اغراض و مقاصد اور جنوبی پنجاب کی صنعتی، تجارتی اور زرعی ترقی میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...