انسداد سموگ اقدامات،سکولوں میں کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے تمام سکولوں میں کوڑا کرکٹ جلانے پر مکمل پابندی، سموگ سے بچاؤ کے لئے نئی ہدایات جاری تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں سموگ کے مضر اثرات سے۔۔
طلبہ اور اساتذہ کو محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئی حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت سکولوں کی حدود میں کوڑا کرکٹ اور دیگر اشیا جلانے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ایئر کوالٹی انڈیکس کی روزانہ مانیٹرنگ اور طلبہ کی صحت سے متعلق خصوصی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سکولوں میں طلبہ، اساتذہ اور والدین کو سموگ کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ طلبہ کو ماسک کے استعمال، زیادہ پانی پینے اور غیر ضروری طور پر گھروں اور سکولوں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments