اسلام آباد پولیس کی بھرتی میں بھرپور معاونت کررہے ،اختر فاروق

اسلام آباد پولیس کی بھرتی میں بھرپور  معاونت کررہے ،اختر فاروق

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان اختر فاروق کی خصوصی ہدایات پر ملتان پولیس اسلام آباد پولیس کی بھرتی کے عمل میں بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے ۔ ۔۔

ملتان ڈی ایچ اے میں امیدواروں کی رننگ، جسمانی پیمائش اور دیگر مراحل کی نگرانی کے لئے ملتان پولیس کے افسر و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ملتان پولیس کے اہلکار اسلام آباد پولیس کی ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر تمام انتظامی امور کو احسن انداز میں مکمل کروا رہے ہیں۔بھرتی کے تمام مراحل میں میرٹ، شفافیت اور یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ امیدواروں کا انتخاب خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...