ڈی سی مظفر گڑھ کی محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی، بنیادی سہولیات کی بہتری اور سرکاری محکموں کی کارکردگی میں اضافہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔۔۔
تمام محکمے حکومتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں اور مقررہ اہداف بروقت حاصل کریں۔وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کلیدی کارکردگی اشاریوں (کے پی آئیز) کے حوالے سے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے محکموں کے فلاحی منصوبوں، جاری اقدامات اور حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments