ٹرین کی ٹکر سے 43 سالہ شخص جاں بحق

ٹرین کی ٹکر سے 43 سالہ شخص جاں بحق

ملتان (کرائم رپورٹر) شیر شاہ روڈ پر مل پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 43 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔۔

 راولپنڈی سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر راشد علی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ واقعے کے وقت وہ ریلوے ٹریک پر بیٹھا ہوا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...