پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی  کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

ملتان (کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت کو اسے ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دے دیا۔۔۔

عدالت میں ارشاد بی بی نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے چند روز قبل اپنی مرضی سے شادی کی ہے ۔ اس کے والدین اس کی شادی ایک عمر رسیدہ شخص سے کرنا چاہتے تھے ، تاہم پسند کی شادی کرنے پر قریبی رشتہ دار اس کے مخالف ہوگئے ہیں اور طلاق نہ لینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق اسے غیر قانونی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ اس نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کو رشتہ داروں کے کہنے پر ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔ فاضل عدالت نے درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...