گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی
ملتان (کرائم رپورٹر) بہاولپور بائی پاس چوک کے قریب ڈیزل، موبل آئل اور گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی دکان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کی فائر فائٹنگ گاڑیاں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے چار فائر فائٹنگ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر مکمل قابو پالیا۔ تقریباً ایک مرلہ پر مشتمل دکان میں جاپانی گاڑیوں کے سپیئر پارٹس، ڈیزل، موبل آئل اور فلٹر موجود تھے ۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیو آپریشن میں ایک ایمبولینس بھی موقع پر موجود رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments