قل خوانی میں فائرنگ، ایک ملزم پکڑکر پولیس کے حوالے
ملتان (کرائم رپورٹر) قل خوانی کے موقع پر فائرنگ کرنے والے ملزمان میں سے ایک کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔۔
، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فخر عباس نے تھانہ الپہ میں درخواست دی کہ وہ اپنے رشتے داروں کی قل خوانی میں شریک تھا کہ اس دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ تاہم فائرنگ سے تمام افراد محفوظ رہے ۔ آواز سن کر بڑی تعداد میں علاقہ مکین جمع ہوگئے اور ایک ملزم کو قابو کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پکڑے گئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ، جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔ پولیس نے واقعے کی قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments