ہیڈ ماسٹرز کاہائی سکولوں کی سخت مانیٹرنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان

ہیڈ ماسٹرز کاہائی سکولوں کی سخت مانیٹرنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان

مانیٹرنگ، بار بار رپورٹس طلب ، انتظامی امور میں مداخلت سے مشکلات کا سامنا

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان کے سرکاری ہائی سکولوں میں سخت مانیٹرنگ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) کے مبینہ غیر ضروری دباؤ کے خلاف ہیڈ ماسٹرز نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ ماسٹرز کا کہنا ہے کہ سکولوں کی مسلسل مانیٹرنگ، بار بار رپورٹس طلب کرنے اور انتظامی امور میں مداخلت کے باعث سربراہانِ ادارہ مشکلات کا شکار ہیں، جس سے تدریسی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ ماسٹرز نے اے ای اوز کے مانیٹرنگ کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر ضروری دباؤ قرار دیا ہے ۔ہیڈ ماسٹرز کا مؤقف ہے کہ تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے مانیٹرنگ ضروری ہے ، تاہم اسے اسکول سربراہان کے لیے مشکلات پیدا کرنے کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اپنے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...