بااثر شخصیات میں پاکستانی قیادت کی پہلی پوزیشن باعثِ فخر
سیاسی و عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، خالد خاکوانی
ملتان (کرائم رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے کہا ہے کہ دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن ملنا پوری قوم کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے ۔ یہ اعزاز پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی خدمات اور قائدانہ کردار کا اعتراف ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مضبوط ہوا ہے اور دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کو تسلیم کر رہی ہے ۔ یہ کامیابی ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کی مشترکہ جدوجہد اور عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے ۔ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے کہا کہ اس اعزاز کے پیچھے افواج پاکستان کی بہادری، عوام کے عزم اور شہدا کی قربانیاں شامل ہیں۔ پاکستان نے عالمی امن اور استحکام کے لیے نمایاں قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہے ۔ انہوں نے اس اعزاز پر پاکستانی قیادت کو مبارک باد پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments