ماہڑہ، روہیلانوالی میں گیس قیمتیں بے قابو، عوام پریشان

ماہڑہ، روہیلانوالی میں گیس  قیمتیں بے قابو، عوام پریشان

ماہڑہ (نامہ نگار ) ماہڑہ، روہیلانوالی اور گردونواح میں گیس سلنڈروں کی قیمتیں بے قابو ہو چکی ہیں۔ شہریوں کے مطابق گھریلو استعمال کے گیس سلنڈر 7 ہزار روپے سے بھی زائد قیمت پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔۔

، جس سے پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ غریب اور متوسط طبقے کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا دشوار ہو گیا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہڑہ اور روہیلانوالی میں گیس سلنڈروں کی فروخت کے نرخوں کی فوری جانچ پڑتال کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...