وجھیانوالہ : ٹریفک کا نظام درہم برہم، شہری شدید پریشان

وجھیانوالہ : ٹریفک کا نظام  درہم برہم، شہری شدید پریشان

وجھیانوالہ (نامہ نگار ) وجھیانوالہ میں ٹریفک کے مسائل نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے ، جہاں سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ اور روڈ بلاکنگ کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ۔۔

 جبکہ آئے روز حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا پیدل گزرنا بھی دشوار ہو چکا ہے ۔ شہریوں نے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پیرا فورس بھی ٹریفک مسائل کے حل کے لیے عملی کارروائی کرتی دکھائی نہیں دیتی۔ صورتحال سے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے متعلقہ حکام نے وجھیانوالہ کو نظرانداز کر رکھا ہے ۔ شہریوں نے ڈی پی او خانیوال اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کی ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...