خواجہ شفیق کے صاحبزادوں کے اعزاز میں تاجر برادری کا استقبالیہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے زیراہتمام بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق کے صاحبزادوں، نومنتخب صدر ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری خواجہ عمار یاسر اور۔۔۔
نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ احمد نبیل کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی سابق صدر انجمن تاجران حضوری باغ روڈ شیخ عثمان نے کی، جس میں شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے عہدیداروں اور مارکیٹ نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران و سرپرست اعلیٰ چیمبر آف سمال ٹریڈرز خواجہ محمد شفیق ودیگر تھے۔مقررین نے کہا کہ خواجہ عمار یاسر اور خواجہ احمد نبیل کی تاجر برادری میں عملی شرکت خوش آئند ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments