خواتین پر تشدد روکنے کیلئے آگاہی مہم ناگزیر،عذرا بتول
پرتشدد رویوں کو روکنے کیلئے قانون سازی کیساتھ رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی
ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں خواتین پر تشدد کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں ‘‘خاموشی توڑیں، انصاف اور بااختیارگی کا سفر’’ کے عنوان سے سیمینار اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف الومنائی افیئرز نے آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپوا) کے اشتراک سے جناح ہال میں تقریب کا اہتمام کیا، جس کا مقصد خواتین کو گھریلو و معاشرتی تشدد، ہراسانی، ذہنی و نفسیاتی استحصال اور امتیازی رویوں کے خلاف شعور دینا تھا۔ تقریب کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول تھیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد کا خاتمہ صرف قانون سازی سے ممکن نہیں، اس کے لئے معاشرتی رویوں میں تبدیلی، تعلیم، شعور اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ضروری ہے ۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے معیاری تعلیم، یکساں مواقع، محفوظ ماحول اور حقوق کے تحفظ کے لئے مؤثر معاونت فراہم کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جامعات باشعور، منصفانہ اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ ویمن یونیورسٹی طالبات میں خود اعتمادی، خودمختاری اور حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول نے خواتین کے اتحاد، عزت و وقار، خود اعتمادی اور بااختیار ہونے کو تشدد کے خاتمے کے لیے اہم قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments