موٹرسائیکل کو بچاتے رکشہ الٹ گیا، 6افراد زخمی، ہسپتال داخل
ملتان (کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ملتان گیٹ، نانگ شاہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے۔۔
ہوئے نانگ شاہ سے ڈبل پھاٹک جانے والا آٹو رکشہ الٹ گیا۔حادثے کے نتیجے میں آٹو رکشے میں سوار 6 افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو موٹر بائیک ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔زخمیوں کو مزید علاج کے لیے نشتر ہسپتال فیز ٹو منتقل کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments