لائن لاسز کو مقررہ اہداف کے مطابق کنٹرل کیا جائے ، عظمت خان

لائن لاسز کو مقررہ اہداف کے مطابق  کنٹرل کیا جائے ، عظمت خان

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو وہاڑی سرکل عظمت علی خان نے کہا ہے کہ لائن لاسز کو مقررہ اہداف کے مطابق کم کرنے اور بجلی بلوں کی سو فیصد ریکوری یقینی بنایاجائے ۔۔

لائن لاسز پر قابو پانے کے لئے فیڈرز کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جائے ، زیادہ لائن لاسز والے علاقوں کی نشاندہی کرکے مؤثر حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات کئے جائیں اور ریکوری کے مقررہ اہداف کے حصول کے لئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک رکھا جائے ۔وہ میپکو وہاڑی سرکل میں آن لائن منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...