وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی کی وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ لاہور سے ملاقات
ملتان (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے ۔۔
وائس چانسلر، میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر سہیل صابر سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔اس خوشگوار اور تعمیری ملاقات کے دوران دونوں جامعات کے سربراہان نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں طبی تعلیم کے معیار کو مزید بلند کرنے ، جدید طبی تحقیق کے فروغ، اور دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments