مسلح خاتون ساتھیوں سمیت کارسوار فیملی کو لوٹنے میں ناکام
گگو منڈی (نامہ نگار)مسلح خاتون نے دو ساتھیوں کے ہمراہ کارسوار فیملی کو لوٹنے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیور کی ۔۔۔
حاضر دماغی سے واردات ناکام ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 187 ای بی کا رہائشی مدثر اقبال ڈوگر گزشتہ شب تقریباً 11 بجے اہلخانہ کے ہمراہ بورے والا سے گگو منڈی آرہا تھا۔ اڈا 201 ای بی کے قریب عقب سے آنے والی آلٹو کار میں سوار دو خواتین اور ایک مرد نے اپنی گاڑی آگے لگا کر انہیں روک لیا اور اسلحہ تان کر گاڑی کے دروازے کھولنے کا مطالبہ کیا۔مدثر اقبال ڈوگر نے گاڑی کے دروازے اندر سے لاک کرلیے ۔ ملزمان نے فائرنگ کرکے اہلخانہ کو خوفزدہ کیا، تاہم 15 پر اطلاع ملنے کے بعد فرار ہوگئے ۔ تھانہ گگو منڈی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments