مختلف ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )مختلف ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق کراچی پلازہ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل پھٹہ رکشہ کو۔۔۔
اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں عبدالعزیز اور اس کی اہلیہ جبکہ افضل خالد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔دریں اثناء نواحی علاقہ بخاری روڈ پر حادثہ تیز رفتاری اور مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں لوڈر رکشہ ڈرائیور محمد سلیم ولد محمد اسماعیل شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کوٹ ادو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کے سر پر گہری چوٹ، ٹھوڑی پر زخم اور جبڑے کی ہڈی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments