آوارہ کتے کا 2سالہ بچے پر حملہ، شدید زخمی
سکندرآباد (نامہ نگار) بستی خوجہ میں گھر کے باہر کھیلنے والے دو سالہ بچے پر آوارہ کتے نے حملہ کر دیا اور۔۔۔
اسے بری طرح زخمی کر دیا۔ بچے کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بستی خوجہ کے رہائشی محمود راشد کا دو سالہ بیٹا عبداللہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک آوارہ کتے نے اس پر حملہ کر دیا، جس سے بچے کا چہرہ شدید زخمی ہو گیا۔ اہل خانہ نے فوری طور پر بچے کو سول ہسپتال منتقل کیا۔شہریوں کے مطابق تحصیل بھر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔اور کتے کے کاٹنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔، جبکہ ان کی تلفی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مؤثر اقدامات نظر نہیں آتے ۔ شہریوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔متاثرہ بچے کے والد محمود راشد نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچوں اور شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments