دو منشیات فروش گرفتار 55 لٹر دیسی شراب برآمد

 دو منشیات فروش گرفتار  55 لٹر دیسی شراب برآمد

گگو منڈی (نامہ نگار)تھانہ گگو منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ شراب فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے۔۔۔

 55 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک شاہد بشیر اعوان نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔ اس دوران شیخ فاضل روڈ سے 193 ای بی کے رہائشی محسن رضا جٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 لیٹر جبکہ زین ٹاؤن کے قریب سے نوید مسیح کو گرفتار کرکے 25 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...