دو جواری گرفتار،نقدی،لڈو چھکے برآمد

دو جواری گرفتار،نقدی،لڈو چھکے برآمد

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)دائرہ دین پناہ پولیس نے بستی کوٹلہ میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔۔

، جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے داؤ پر لگی 2700 روپے نقدی اور لڈو چھکے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے سب انسپکٹر محمد سلیم لاکھا کو اطلاع ملی کہ بستی کوٹلہ کے ایک خالی پلاٹ میں چند افراد جوا کھیل رہے ہیں۔ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا اور عبدالمجید اور ثناء الرحمن کو گرفتار کرلیا، جبکہ غلام صدیق اور محمد شہزاد فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...