وارداتیں، موٹرسائیکل اور بیل چوری

وارداتیں، موٹرسائیکل اور بیل چوری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کوٹ ادو اور گردونواح میں چوری کی دو وارداتوں کے دوران نامعلوم چور موٹرسائیکل اور لاکھوں روپے مالیت کا بیل لے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔۔۔

 ۔تفصیلات کے مطابق احسان پور کے رہائشی محمد جاوید ولد بشیر احمد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی 30 ہزار روپے مالیت کی سی ڈی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کی اور اندر چلا گیا۔ واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی، جسے نامعلوم چور لے گئے تھے ۔دوسری واردات میں چاہ نورے والا کے رہائشی اللہ بخش کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور دو لاکھ روپے مالیت کا بیل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...