وہاڑی میں ٹرک الٹنے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق

وہاڑی میں ٹرک الٹنے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق

ٹرک کے نیچے دب کر ارسلان زندگی کی بازی ہار گیا، ڈرائیور موقع سے فرار

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)ملتان روڈ پر اڈا غلام حسین کے قریب کریانے کے سامان سے لدا ٹرک الٹنے کے باعث 19 سالہ نوجوان محمد ارسلان جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ ٹرک کا ٹائر پانی کے کنویں کے قریب دھنسنے سے پیش آیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق نوجوان ٹرک کی کلینر سائیڈ پر بیٹھا ہوا تھا کہ ٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا اور وہ نیچے گر کر ٹرک تلے دب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کو ٹرک کے نیچے سے نکال کر سی پی آر کے ذریعے اس کی سانس اور دل کی دھڑکن بحال کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔جاں بحق نوجوان کا تعلق چک نمبر 32 ڈبلیو بی سے تھا۔ لاش ضروری کارروائی کے لیے آر ایچ سی گڑھا موڑ منتقل کردی گئی، جبکہ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...