اے سی ام حبیبہ کی عوامی شکایات فوری حل کرنے کی ہدایت
روہیلانوالی کا دورہ،مریم نواز ہیلتھ کلینک، ریونیو امور ، یونین کونسل کا جائزہ
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے روہیلانوالی کے مختلف مقامات کے اچانک دورے کیے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی، عوامی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کے معائنے کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جائے ۔بعد ازاں انہوں نے ریونیو امور سے متعلق عوامی شکایات کا جائزہ لیا اور متعلقہ معاملات کا موقع پر معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ یونین کونسل روہیلانوالی کے دورے کے دوران دفتری امور، سرکاری ریکارڈ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور سرکاری امور میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی کی نگرانی اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments