سیمی فائنل فیز ٹو،سردار کوڑے خان سکول کرکٹ ٹیم فاتح

سیمی فائنل فیز ٹو،سردار کوڑے خان سکول کرکٹ ٹیم فاتح

104 رنز سے صادق سکول کو شکست، اسد اور حنفیہ مہدی مین آف دی میچ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)سردار کوڑے خان سکول مظفرگڑھ کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل فیز ٹو کے مقابلے میں صادق پبلک سکول بہاولپور کو 104 رنز سے شکست دے دی۔ اسد اور حنفیہ مہدی کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سردار کوڑے خان سکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 192 رنز بنائے ۔ اسد نے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ حنفیہ مہدی نے 21 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔جواب میں صادق پبلک سکول بہاولپور کی پوری ٹیم 88 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ باؤلنگ میں حنفیہ مہدی نے تین، جبکہ ارمغان اور ایان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ٹیم کی کامیابی پر کوچ شاہد صدیق نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے ، جبکہ یاسین سپورٹس کی جانب سے شرٹس بھی تحفے میں دی گئیں۔ پرنسپل رانا طاہر بشیر، کوچ شاہد صدیق اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت، نظم و ضبط اور کھیل سے لگن کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ مقابلوں میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...