کامسیٹس میں وی سپارک 25 جامعات کے طلبہ شریک
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام جدید ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے لیے وی سپارک 2026 کا انعقاد کیا گیا۔۔
، جس میں ملک بھر کی 25 جامعات کے طلبہ، طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔تقریب میں کوئز، ویب ڈویلپمنٹ، مصنوعی ذہانت کے ذریعے ویڈیو سازی، ای گیمنگ، پوسٹر سازی، پروگرامنگ اور طلبہ کے تیار کردہ تخلیقی و تکنیکی منصوبوں کی نمائش سمیت مختلف مقابلے منعقد ہوئے ۔شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سربراہ ڈاکٹر ریحان اشرف نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں اور جدید تکنیکی مہارتوں کو فروغ دیتی ہیں۔مہمان خصوصی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پروفیسر ڈاکٹر عمران سرور باجوہ نے تقریب کو سراہتے ہوئے تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور مثبت مسابقت کی اہمیت پر زور دیا۔ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے کہا کہ ایسی تقریبات طلبہ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور عملی تجربات حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments