نامعلوم افراد کی فائرنگ،17سالہ نوجوان جاں بحق

 نامعلوم افراد کی فائرنگ،17سالہ نوجوان جاں بحق

تلمبہ کے نواحی علاقے میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، قانونی کارروائی جاری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تلمبہ کے نواحی علاقے نصرت پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت علی حیدر ولد بشیر کے نام سے ہوئی ہے ، جس کی عمر 17 سال تھی۔ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو اطلاع فراہم کر دی جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی میں مصروف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...