خانیوال میں ٹریکٹر الٹنے سے 45 سالہ شخص جاں بحق

خانیوال میں ٹریکٹر الٹنے سے 45 سالہ شخص جاں بحق

حادثہ بارہ اے ایچ میں پیش آیا، ریسکیو ٹیم نے لاش سول ہسپتال منتقل کر دی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) خانیوال کے علاقے 12 اے ایچ میں ٹریکٹر الٹنے سے اس کے نیچے آکر 45 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے ، جو لاہور کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کیلئے لاش سول ہسپتال منتقل کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...