آر پی او ملتان کا اردل روم، کرپشن پر انسپکٹر سمیت اہلکار برخاست
ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں پولیس افسروں اور ۔۔۔
ملازمین کی محکمانہ اپیلوں اور شوکاز نوٹسز کی سماعت کی گئی۔ آر پی او نے مختلف اپیلوں پر الزامات، دستیاب ریکارڈ اور متعلقہ افسروں کے مؤقف کا جائزہ لیتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔آر پی او نے کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر انسپکٹر خضر حیات کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا، جبکہ اے ایس آئیز فرخ حیات اور عاصم محمود کی برخاستگی کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔ انسپکٹر زوہیب اشفاق کے معاملے میں ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم دیا، جبکہ ناقص کارکردگی پر انسپکٹر راشد ندیم کو دو سال سروس ضبطی کی سزا سنائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments