صفائی نظام میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، عثمان طاہر
ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد ، انسداد پولیو مہم میں بھی مؤثر اقدامات پر زور
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کی سطح پر تعینات ستھرا پنجاب ایجنسی کے فیلڈ مانیٹرنگ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز اور ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی محمد یوسف چھینہ بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران اپنی یونین کونسلوں میں صفائی کے انتظامات کی باقاعدگی سے نگرانی کریں، عملے کی حاضری یقینی بنائیں اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بھی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری اور مشترکہ ترجیح ہے ۔ بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments