صفائی ،ستھرائی مہم،شہر میں سمارٹ پلان نافذ

صفائی ،ستھرائی مہم،شہر میں سمارٹ پلان نافذ

ستھرا پنجاب ایجنسی کی بھاری مشینری کے ذریعے فلائی اوورز، اہم شاہراہوں پر صفائی ودھلائی مہم، صبح او ر شام کے اوقات میں گنجان آباد علاقوں ،مارکیٹس میں واشنگ آپریشنصفائی پلان پر موثر عملدرآمد کیلئے خالی پلاٹوں میں عرصہ دراز سے پڑے کوڑا کرکٹ کو ہٹایا جارہا، آپریشن کا مقصد شہری کی خوبصورتی بحال، خوشگوار تبدیلی کا احساس دلانا،عمران منیر

ملتان ( وقائع نگار خصوصی)شہر اولیائمیں صفائی کا مثالی نظام یقینی بنانے کیلئے ستھرا پنجاب ایجنسی نے سمارٹ صفائی پلان نافذ کردیا ہے جس کے تحت شہر بھر میں صفائی آپریشن تیز کردیا گیا ہے ۔ ستھرا پنجاب ایجنسی کی بھاری مشینری کے ذریعے فلائی اوورز، اہم شاہراہوں اور مختلف مقامات کی دھلائی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صبح و شام کے اوقات میں گنجان آباد علاقوں، بازاروں اور کمرشل مارکیٹس میں خصوصی صفائی اور واشنگ آپریشن کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں ستھرا پنجاب ایجنسی نے سیلف آپریشن کے تحت تمام متعلقہ مشینری اور عملہ صفائی کو فیلڈ میں متحرک کردیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے ۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عمران منیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ملتان میں صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے تمام خالی پلاٹوں میں عرصہ دراز سے موجود کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی صفائی بھی شروع کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی صفائی آپریشن کا مقصد شہر کی خوبصورتی بحال کرنا، صفائی کے معیار کو بہتر بنانا اور شہریوں کو خوشگوار تبدیلی فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...